قرض دار کو مہلت دینے کی فضیلت جو احادیث میں ہیں وہ بیان کردیں؟
تنگ دست مقروض کومہلت دینے کے فضائل کئی احادیث میں آئے ہیں مگر جو استطاعت ہونے کےباوجودٹال مٹول کرے اس کے لئے وعیدیں بھی موجود ہیں۔ابن ماجہ کی حدیث پاک میں ہے:”من یسر معسر یسر اللہ علیہ فی الدنیا و الآخرۃ“ترجمہ:جو تنگ دست پر آسانی کرے اللہ پاک دنیا و آخرت میں اس پر آسانی فرمائے گا۔
(ابن ماجہ،حدیث2417)
بخاری شریف میں ہے:”مطل الغنی ظلم“یعنی:غنی کا(استطاعت ہونے کے باوجود قرض کی ادائیگی میں)ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔
(بخاری،حدیث2400)