عورت نے ہمبستری کے بعد غسل کیا اور غسل کے بعد اس کے بدن سے مرد کی منی نکلی تو کیا دوبارہ غسل کرنا ہوگا؟
غسل کرنے کے بعد اگر عورت کے بدن سے مرد کی بقیہ منی نکلی تو اس عورت پر دوبارہ غسل فرض نہیں ہوگا البتہ اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔عالمگیری میں ہے:”اذا اغتسلت بعد ما جامعھا زوجھاثم خرج منھا منی الزوج فعلیھا الوضوء دون الغسل“ یعنی:عورت نے شوہر سے ہمبستری کرنے کے بعد غسل کیا پھر اس کے بدن سے شوہر کی منی خارج ہوئی تو اس پر وضو ہے غسل نہیں۔
(عالمگیری،جلد1،صفحہ14)