جو لوگ مسجد کے چندے سے کاروبار کرتے ہیں ان کا ایسا کرنا کیسا؟
مسجد کے چندے کا ذاتی استعمال شرعا ناجائز و گناہ ہے۔جس نے ایسا کیا اس پر توبہ اور جتنی رقم کا ذاتی استعمال کیا اتنا تاوان لازم ہے۔اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اس طرح کے سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:”اس پر توبہ فرض ہے اور تاوان ادا کرنا فرض ہے جتنے دام اپنے صرف میں لایا تھا۔۔الخ“
(فتاوی رضویہ،جلد16،صفحہ461)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
13جمادی الاول5144 ھ28نومبر 2023 ء