باہر کی شہریت حاصل کرنے کے لئے یا بیرونی ملک سفر کے لئے پیپر میرج کرنا کیسا؟

باہر کی شہریت حاصل کرنے کے لئے یا بیرونی ملک سفر کے لئے پیپر میرج کرنا کیسا؟

باہر کی شہریت حاصل کرنے یا بیرون ملک سفر کرنے کے لئے پیپر میرج کرنا شرعا ناجائز ہے کہ اس میں دھوکہ پایا جارہا ہے اور دھوکہ دینا حرام ہے۔پیپر میرج میں اگر صرف سائن ہوا اور زبان سے ایجاب قبول نہ ہوا یا ہوا مگر شرعی گواہ موجود نہیں تھے یا زبان سےشرعی گواہوں کے سامنے ایجاب وقبول کیا مگر کافرہ غیر کتابیہ،مرتدہ یا دہریہ سے کیا تو نکاح منعقد ہی نہیں ہوگا۔حدیث پاک میں ہے:”من غشنا فلیس منا“یعنی:جو ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔

(مسلم،حدیث164)

بہار شریعت میں نکاح کے شرائط میں ہے:” گواہ ہونا۔ یعنی ایجاب و قبول دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کے سامنے ہوں۔ گواہ آزاد، عاقل، بالغ ہوں اور سب نے ایک ساتھ نکاح کے الفاظ سُنے۔

(بہار شریعت،جلد2،حصہ7،صفحہ11)

مزید لکھتے ہیں:” ایجاب و قبول دونوں کا ایک مجلس میں ہونا۔“

(صفحہ17)

اپنا تبصرہ بھیجیں