ایک نابالغہ لڑکی کی عمر تقریبا دس سال ہے اس کو جاگتے میں خالص سفید ڈسچارج ہوا تو کیا وہ بالغہ ہوگئی؟

ایک نابالغہ لڑکی کی عمر تقریبا دس سال ہے اس کو جاگتے میں خالص سفید ڈسچارج ہوا تو کیا وہ بالغہ ہوگئی؟

اگر اس بچی سے بلوغت کی کوئی اور علامت ظاہر نہیں ہوئی توجاگتے میں فقط خالص سفید رطوبت نکلنے کے سبب وہ بالغہ نہیں کہلائے گی کیونکہ بچی کے بالغہ ہونے کی علامات میں سے ایک حیض ہے اور سفید رنگ حیض کے رنگوں میں سے نہیں،البتہ سوتے میں ایسا ہوا اور وہ احتلام ہوا تو بالغہ ہوجائے گی۔فتاوی رضویہ میں ہے:”لڑکے اور لڑکی کو جب آثار بلوغ ظاہر ہوں مثلا لڑکے کو احتلام ہو اور لڑکی کو حیض آئے اس وقت سے وہ بالغ ہیں۔۔الخ“

(فتاوی رضویہ،جلد12،صفحہ399)

مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” حَیض کے چھ رنگ ہیں۔ (۱) سیاہ (۲) سرخ (۳) سبز (۴) زرد (۵) گدلا (۶) مٹیلا۔(5) سفید رنگ کی رطوبت حَیض نہیں۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ373)

اپنا تبصرہ بھیجیں