اگر نماز میں فوسطن بہ جمعا کو فوصطن پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

اگر نماز میں فوسطن بہ جمعا کو فوصطن پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے؟

وصط کا لغت میں کوئی معنی نہیں مل سکا نہ ہی کسی اور قراءت میں فوسطن صاد کے ساتھ منقول ہوا لہذا معنی مہمل ہونے کی وجہ سے نماز دوبارہ پڑھنے کا حکم دیا جائے گا۔فتاوی خلیلیہ میں ہے:”قرآن کریم اس طرح پڑھنا کہ معنی فاسد ہوجائیں مثلا مہمل رہ جائے یا معنی میں کھلا تغیر راہ پائے۔۔۔۔تو محققین علما کے نزدیک خود اس کی نماز باطل ہے۔۔الخ“

(فتاوی خلیلیہ،جلد1،صفحہ382)

اپنا تبصرہ بھیجیں