ان اشعار کا پڑھنا کیسا”بشر کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں سمجھ سکے نہ فرشتے اور کیا ہوں میں میں وہ بشر ہوں فرشتے کریں جنھیں سجدہ اب اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں“؟
سوال میں ذکر کئے گئے اشعار بظاہر حضورﷺ کی نعت ہیں اور ان اشعار میں حضورﷺ کی طرف ان الفاظ کے کہنے کی نسبت کی گئی ہے حالانکہ حضورﷺ سے ان الفاظ کے ساتھ کچھ ثابت نہیں لہذا اس طرح کے اشعار پڑھنے کی اجازت نہیں۔حدیث پاک میں ہے:”من تعمد علی کذبا فلیتبوا مقعدہ من النار“ترجمہ:جس نے جان کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جھنم میں بنا لے۔
(بخاری،حدیث108)