انگوٹھی کون سی انگلی میں پہنی جائے؟
بہتر یہ ہے کہ انگوٹھی بائیں(الٹے) ہاتھ کی چھنگلیا(چھوٹی) انگلی میں پہنی جائے۔شامی میں ہے:”وینبغی ان یکون فی خنصرھا“یعنی:مناسب یہ ہے کہ انگوٹھی بائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں پہنی جائے۔
(شامی،جلد9،صفحہ596)
بہار شریعت میں ہے:” دہنے یا بائیں جس ہاتھ میں چاہیں انگوٹھی پہن سکتے ہیں اور چھنگلیا میں پہنی جائے۔“
(بہار شریعت،جلد3،حصہ16،صفحہ427)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
07جمادی الاول5144 ھ22نومبر 2023 ء