امام صاحب نے فاذاقضیت الصلوۃ کو فاذا قضتیم الصلوۃَ پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
اگر کسی نےفاذا قضیت الصلوۃ کو فاذا قضیتم الصلوۃ پڑھا تو نماز ہوجائے گی کیونکہ اس تبدیلی سےمعنی فاسد نہیں ہوگا البتہ جان کر ایسی تبدیلی کرنا جائز نہیں۔بہار شریعت میں ہے:” اس باب میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ اگر ایسی غلطی ہوئی جس سے معنی بگڑ گئے، نماز فاسد ہوگئی، ورنہ نہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ554)