امام حسن رضی اللہ عنہ کے کتنے شہزادے کربلا میں شریک ہوئے؟
کربلا میں امام حسن رضی اللہ عنہ کے چار شہزادے حضرت قاسم،حضرت عبد اللہ،حضرت عمر،حضرت ابو بکر رضی اللہ عنھم شریک ہوئے اور چاروں نے جام شہادت نوش کیا۔مفتی نعیم الدین مرادآ بادی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چار نوجوان فرزند حضرت قاسم،حضرت عبد اللہ، حضرت عمر، حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہم حضرت امام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ تھے اور کربلا میں شہید ہوئے۔“
(سوانح کربلا،صفحہ126)