آج کل سوشل میڈیا پر کسی نوجوان کے انتقال پر اس کی تصویر کے ساتھ یہ الفاظ لکھ دیے جاتے ہیں”جب ہم جیسوں کے دن آتے ہیں تو موت ٹپک پڑتی ہے“؟

آج کل سوشل میڈیا پر کسی نوجوان کے انتقال پر اس کی تصویر کے ساتھ یہ الفاظ لکھ دیے جاتے ہیں”جب ہم جیسوں کے دن آتے ہیں تو موت ٹپک پڑتی ہے“؟

معلوم کیا گیا جملہ سخت معیوب اور ممنوع ہے کیونکہ موت اللہ پاک کی طرف سے مقرر کردہ ہے جس میں ایک سیکنڈ کی بھی کمی بیشی نہیں ہو سکتی،لہذا کسی کے انتقال پر اس طرح کا جملہ ہرگز نہ کہا جائے،البتہ یہ یاد رہے کہ اگر معاذ اللہ اس سے مراد اللہ پاک کی ذات پر اعتراض کرنا مقصود ہو تو حکم سخت ہوگا۔اللہ پاک فرماتا ہے:”وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ“ترجمہ:اور ہر گروہ کے لئے ایک مدت مقرر ہے تو جب ان کی وہ مدت آجائے گی تو ایک گھڑی نہ پیچھے ہو ں گی اورنہ ہی آگے۔

(الاعراف:34)

تفسیر:” چونکہ موت کا وقت کسی کو معلوم نہیں ہے اس لئے ہر وقت موت کیلئے تیار رہنا چاہیے اور ہر وقت گناہوں سے دور اور نیک اعمال میں مصروف رہنا چاہیے۔ “

(صراط الجنان،جلد3،صفحہ309)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

13جمادی الاول5144 ھ28نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں