ہندو سے تعویذ لینا کیسا؟
غیر مسلم سے تعویذ لینے سے بچناضروری ہے کہ عموما اس میں کفریہ و شرکیہ الفاظ موجود ہوتے ہیں اور ایسا تعویذ جس میں کفریہ الفاظ ہوں لینا حرام ہے۔مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”ہندو عموما اپنے منتروں میں معبودان باطل کی دہائی دیتے ہیں اس لئے ان سے جھاڑ پھونک ہرگز ہرگز نہ کرائے۔“
(فتاوی شارح بخاری،جلد3،صفحہ140)