ہم 20 دن کے لئے مکہ آئے تھے مگر 5 دن بعد ہم طائف چلے گئے تو اب ہم مسافر ہیں یا مقیم؟
آپ طائف میں بھی مسافر ہیں اور طائف سے مکہ آکر اگر مزید 15 دن سے کم رہنے کی نیت ہے تو مکہ میں بھی مسافر ہیں کیونکہ طائف مسافت شرعی پرہے اور آدمی جب وطن اقامت سے شرعی سفر پر چلا جائے تو وطن اقامت باطل ہوجاتا ہے اور واپس آکر 15 دن کی نیت نہ ہو تو دوبارہ وہ مقام وطن اقامت نہیں بنتا۔بہار شریعت میں ہے:” یوہیں وطن اقامت وطن اصلی و سفر سے باطل ہو جاتا ہے۔“
(بہار شریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ751)