نماز کے دوران اگر والدہ آواز لگائیں تو نماز توڑ سکتے ہیں؟
اگر والدین کسی بڑی مصیبت کی وجہ سے بلائیں اور بچہ فرض نماز پڑھ رہا ہو تو نماز توڑ سکتا ہے،اسی طرح بچہ نفل پڑھ رہا ہے اور والدین کو معلوم نہ ہو تو بھی نماز توڑ سکتا ہے اگرچہ معمولی طور سے بلائیں۔بہار شریعت میں ہے:” ماں باپ، دادا دادی وغیرہ اصول کے محض بلانے سے نماز قطع کرنا جائز نہیں، البتہ اگر ان کا پُکارنا بھی کسی بڑی مصیبت کے ليے ہو، جیسے اوپر مذکور ہوا تو توڑ دے، یہ حکم فرض کا ہے اور اگر نفل نماز ہے اور ان کو معلوم ہے کہ نماز پڑھتا ہے تو ان کے معمولی پُکارنے سے نماز نہ توڑے اور اس کا نماز پڑھنا انھیں معلوم نہ ہو اور پُکارا تو توڑ دے اور جواب دے، اگرچہ معمولی طور سے بلائیں۔“(بہار شریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ638)