ناک زور لگا کر صاف کی تو جما ہوا خون نکلا تو وضو ٹوٹ جائے گا؟
ناک سے اگر جما ہوا خون نکلا تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔بحرالرائق میں ہے:”ولو استنثر فسقطت من انفہ کتلۃ دم لم تنقض وضوءہ“یعنی: اور اگر کسی نے اپنی ناک صاف کی اس میں سے جما ہوا خون نکلاتو وضو نہیں ٹوٹے گا۔
(بحر الرائق،جلد1،صفحہ35،دار الکتاب الاسلامی)