میقات سے پہلے جو آفاقی کواحرام باندھنا ہوتا ہے تو یہ میقات کیا ہے؟

میقات سے پہلے جو آفاقی کواحرام باندھنا ہوتا ہے تو یہ میقات کیا ہے؟

میقات مختلف افراد کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے۔آفاقی کے لئے میقات شریعت کی طرف سے بیان کردہ وہ مقام ہے کہ جہاں سے گزر کر آفاقی(حل کے باہر سے آنے والا)حرم یا مکہ میں جانے کا ارادہ کرے تو بغیر احرام نہیں گزر سکتا،اور میقات کا بیان احادیث سے ثابت ہے۔مناسک میں ہے:”وھو یختلف باختلاف الناس۔۔۔وحکمھا وجوب الاحرام منھا لاحد النسکین وتحریم تاخیرہ عنھا لمن اراددخول مکۃاو الحرم وان کان لقصدالتجارۃ او غیرھا“یعنی:اور میقات لوگوں کے مختلف ہونے سے مختلف ہوتی ہے۔۔اور اس کا حکم یہ ہے کہ وہاں سے حج یا عمرہ کا احرام واجب ہے اور وہاں سے مؤخر کرنا مکروہ ہے اس کے لئے جو مکہ یا حرم میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے اگرچہ تجارت یا کسی اور کام کے لئے۔

(مناسک ملا علی قاری،صفحہ113،110)

اپنا تبصرہ بھیجیں