مسبوق اپنی نماز پڑھنے کے لئے کب کھڑا ہو؟

مسبوق اپنی نماز پڑھنے کے لئے کب کھڑا ہو؟

مسبوق امام کے دونوں سلاموں سے پہلے کھڑا نہیں ہوگا بلکہ انتطار کرے گا تاکہ اسے اطمینان ہوجائے کہ امام پر سجدہ سہو واجب نہیں۔بحر الرائق میں ہے:”انہ لا یقوم الی القضاء قبل التسلیمتین بل ینتظر فراغ الامام بعد ھما لاحتمال سہو علی الامام فیصبر حتی یفھم انہ لا سہو علیہ“یعنی:مسبوق امام کے دونوں سلاموں سے پہلےبقیہ کے لئے کھڑا نہیں ہوگا بلکہ امام کے فارغ ہونے کا انتطار کرے گا امام پر سجدہ سہو واجب ہونے کے احتمال کی وجہ سے تو وہ صبر کرے گا یہاں تک کہ وہ سمجھ جائے کہ امام پر سجدہ سہو نہیں۔

(بحر الرائق،جلد1،صفحہ401،دار الکتاب الاسلامی)

اپنا تبصرہ بھیجیں