مسبوق امام کے ساتھ سجدہ سہو کرے گا یا بعد میں اپنی نماز پڑھے گا تب کرے گا؟
مسبوق امام کے ساتھ ہی سجدہ سہو کرے گا لیکن سلام نہیں پھیرے گا،صرف سہو کے سجدے کرے گا،اگر اس نے امام کے ساتھ سجدہ سہو نہ کیا تو جب اپنی نماز پڑھے گا تو اس کے آخر میں سجدہ سہو کرے گا۔بہار شریعت میں ہے:” مسبوق امام کے ساتھ سجدۂ سہو کرے اگرچہ اس کے شریک ہونے سے پہلے سہو ہوا ہو اور اگر امام کے ساتھ سجدہ نہ کیا اور مابقی پڑھنے کھڑا ہوگیا تو آخر میں سجدۂ سہو کرے اور اگر اس مسبوق سے اپنی نماز میں بھی سہو ہوا تو آخر کے یہی سجدے اس سہو امام کے ليے بھی کافی ہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ715)