قتل کی جس قسم میں دیت ادا کی جاتی ہے اس کی ادائیگی کتنے عرصے میں کی جاسکتی ہے؟
قتل میں جہاں دیت دینے کی صورت ہوتی ہے اس کی مدت 3 سال ہے البتہ مقتول کے ورثا سے مصالحت ہوجائے تو اس میں کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے۔بہار شریعت میں قتل شبہ عمد کے حوالے سے ہے:” قاتل کے عصبہ پر دیت مغلظہ واجب جو تین سال میں ادا کریں گے۔“قتل خطا سے متعلق ہے:” قتل خطا کا حکم یہ ہے کہ قاتل پر کفارہ واجب ہے اور اس کے عصبہ پر دیت واجب ہے جو تین سال میں اداکی جائے گی۔“ (بہار شریعت،جلد3،حصہ18،صفحہ779،778)