عمامہ کی لغوی اور شرعی تعریف کیا ہے؟

عمامہ کی لغوی اور شرعی تعریف کیا ہے؟

لغت میں عمامہ سے مراد ایسی چیز جو سر پر لپیٹی جائے اور شرعا اس سےمراد سر پر باندھنے کا ایسا کپڑا جس کے کم از کم تین پیچ ہوں۔شرح شمائل ترمذی میں ہے:”والعمامۃ کل ما یلف علی الراس“ترجمہ:ہر وہ چیز جو سر پر لپیٹی جائے اسے عمامہ کہتے ہیں۔

(المواھب اللدنیہ،صفحہ99)

مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”تین پیچ اگر اس کپڑے سے لپیٹے جائیں تو عمامہ کے حکم میں ہے ورنہ کچھ نہیں۔“(فتاوی امجدیہ،جلد1،صفحہ199)

اپنا تبصرہ بھیجیں