رمیثہ نام رکھنا کیسا؟اور یہ رمیثہ ہے یا رمیصاء؟

رمیثہ نام رکھنا کیسا؟اور یہ رمیثہ ہے یا رمیصاء؟

رمیثہ اور رمیصا ءدونوں ہی نام درست ہیں اور دونوں نام صحابیات کے ہیں۔رمیثہ کا معنی ہے زرخیز زمین اور رمیصاء ایک ستارے کانام ہے۔اسد الغابہ میں صحابیات کے بیان میں ہے:”رمیثۃ بنت عمروبن ہاشم بن عبد المطلب بن عبد مناف۔۔الرمیصاء وقیل الغمیصاء وھی ام انس بن مالک“ترجمہ:رمیثہ بنت عمرو بن ہاشم بن عبد المطلب بن عبد مناف۔رمیصاء اور کہا گیا غمیصاء اور وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔

(اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ،صفحہ1520)

نام رکھنے کے احکام میں ہے:”رمیثہ (زرخیز زمین) رمیصاء (ایک ستارے کا نام)“

(نام رکھنے کے احکام،صفحہ149،مکتبۃ المدینہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں