جس طرح عورتوں کے ناپاکی کے مخصوص ایام ہوتے ہین کیا پاکی کے بھی مخصوص ایام ہیں؟
حیض کی کم سے کم مدت 3 دن اور 3 راتیں ہیں اور زیادہ سے زیادہ 10 دن رات۔دو حیضوں کے درمیان 15 دن پاکی کے ایام گزرنے ضروری ہیں،اس سے پہلےدوبارہ حیض نہیں ہو سکتا۔پاکی کے کوئی متعین ایام نہیں،ایسا بھی ممکن ہے کہ کسی کو ساری عمر حیض نہ آئے اور وہ عمر بھر پاک رہے،یا ایک دو بار حیض آکر پھر کبھی حیض نہ آئے۔مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں:”شرعی طور پر ایک حیض کے بعد دوسرا حیض اس کے متصل نہیں ہو سکتا،بلکہ درمیان میں کچھ ایام کا فاصلہ ہوتا ہے جسے طہر یا پاکی کا زمانہ کہا جاتا ہے۔اس طہر کی زیادہ سے زیادہ تو کوئی حد متعین نہیں ہے،لیکن کم از کم حدشرعی طور پر 15 دن متعین ہے جیسا کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا:”اقل الحیض ثلاث واکثرعشر واقل ما بین الحیضتین خمسۃ عشر یوما“ترجمہ:کم از کم حیض تین (دن رات)اور زیادہ سے زیادہ دس(دن رات)ہوتا ہے۔اور دو حیضوں کے درمیان کم از کم مدت پندرہ دن ہے۔“
(خواتین کے مخصوص مسائل،صفحہ22)