ایک شخص نے بھول کر احرام میں ایسے جوتے پہن لئے جس سے ابھری ہڈی چھپ گئی ایسا چند سیکنڈز کے لئے ہوا اسے یاد آگیا اس نے اتار دیے اب کیا کفارہ ہے؟
معلوم کی گئی صورت میں ایک صدقہ فطر لازم ہوگا کیونکہ حالت احرام میں وسط قدم اور اس کی محاذات میں آنے والا حصہ کھلا رکھنا ضروری ہے،لہذا اگر کسی نے چار پہر سے کم اس کو چھپائے رکھا تو ایک صدقہ فطر لازم ہوگا۔بہار شریعت میں ہے:”پورے چار پہر پہننے میں دَم ہے اور اس سے کم میں صدقہ۔“
(بہار شریعت،جلد1،حصہ6،صفحہ1170)