اگر نماز میں سورہ فاتحہ پڑحنا بھول گئے تو کیا حکم ہے؟

اگر نماز میں سورہ فاتحہ پڑحنا بھول گئے تو کیا حکم ہے؟

فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ ہر نماز کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا واجب ہے،اگر کوئی سورہ فاتحہ بھول جائے اور اس رکعت کے سجدے سے پہلے پہلے یاد آجائے تو سورہ فاتحہ پڑھے پھر سورت ملائے پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدہ سہو کرے،اور اگر سجدے سے پہلے یاد نہ آئے تو آخر میں سجدہ سہو کرلے اس کی نماز درست ہوجائے گی۔مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” فرض کی پہلی رکعتوں میں فاتحہ بھول گیا تو پچھلی رکعتوں میں اس کی قضا نہیں اور رکوع سے پیشتر یاد آیا تو فاتحہ پڑھ کر پھر سورت پڑھے، یوہیں اگر رکوع میں یاد آیا تو قیام کی طرف عود کرے اور فاتحہ و سورت پڑھے پھر رکوع کرے، اگر دوبارہ رکوع نہ کریگا، نماز نہ ہوگی۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ545)

اپنا تبصرہ بھیجیں