اگر مردہ مرغی سے سالم انڈا نکلا تو وہ حلال ہے یا حرام؟

اگر مردہ مرغی سے سالم انڈا نکلا تو وہ حلال ہے یا حرام؟

اگر مردہ مرغی سے صحیح و سالم انڈا نکلا اور وہ انڈا سڑا ہوا نہیں تو اس کا کھانا حلال ہے۔شرح مختصر طحاوی میں ہے:”ومن ماتت لہ دجاجۃفخرجت منھا بیضۃ فلا باس باکلھا۔والاصل فی ذلک ان کل ما یستباح من الحیوان فی حال حیاتہ بغیر ذکاۃ فحالہ بعد الموت کھی قبلہ“یعنی:جس کی مرغی مر گئی اور اس مرغی سے انڈانکلا تو وہ انڈا کھانا جائز ہے۔اس کا قاعدہ یہ ہے کہ حیوان میں سے ہر وہ چیز جو حالت حیات میں بغیر ذبح کئے مباح ہے وہ موت کے بعد بھی حلال ہے۔

(شرح مختصر الطحاوی للجصاص،جلد7،صفحہ296،دار البشائر الاسلامیہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں