اگر فرض کی دوسری رکعت میں کسی نے ثنا پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
اگر کسی نے فرض کی دوسری رکعت کی ابتدا ثنا سے کی تو نماز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،نماز ہوجائے گی اور سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگا کیونکہ ہر رکعت کی ابتدا ثنا کا محل ہے اگرچہ ہر رکعت میں پڑھنا مسنون نہیں لیکن چونکہ ثنا مقام ثنا میں واقع ہوئی اس لئے سجدہ سہو واجب نہیں۔طحطاوی میں ہے:”اما قبل القراءۃ فھی محل الثناء“ترجمہ:بہرحال قراءت سے پہلے مقام ثنا ہی ہے۔
(طحطاوی،جلد2،صفحہ151)
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”لو بدابالثناء کالاولی لم یترک واجبا“ترجمہ:اگر کسی نے دوسری رکعت کو پہلی کی طرح ثنا سے شروع کیا تو کسی واجب کا ترک نہیں ہوا۔
(جد الممتار،جلد3،صفحہ527)