اگر جیکٹ پر کسی ملک کے جھنڈے کی تصویر ہو تو نماز پڑھ سکتے ہیں؟

اگر جیکٹ پر کسی ملک کے جھنڈے کی تصویر ہو تو نماز پڑھ سکتے ہیں؟

اگر جیکٹ یا کسی اور لباس پر کسی ملک کی تصویر بنی ہو تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ جھنڈوں کی تصویروں میں جاندار کی ایسی تصویر نہیں ہوتی جس سے نماز مکروہ ہو،ہاں! اگر کسی ملک کے جھنڈے میں جاندار کی تصویر اتنی بڑی ہو کہ اس کو زمین پر رکھ کرکھڑے ہو کر دیکھیں توچہرہ اور اعضا کی تفصیل واضح ہو تو اس کو پہن کر نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:”کسی جاندار کی تصویر جس میں اس کا چہرہ موجود ہو اور اتنی بڑی ہو کہ زمین پر رکھ کر کھڑے سے دیکھیں تو اعضاء کی تفصیل ظاہر ہو،اس طرح کی تصویر جس کپڑے پر ہو۔۔اسے پہن کر نماز مکروہ تحریمی ہے جس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد24،صفحہ567)

اپنا تبصرہ بھیجیں