اگر امام نے مغرب میں تین کی جگہ چار رکعتیں پڑحا دیں اور آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو کیا نمازہوجائے گی؟

اگر امام نے مغرب میں تین کی جگہ چار رکعتیں پڑحا دیں اور آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو کیا نمازہوجائے گی؟

امام نے اگر تیسری رکعت پر قعدہ کیا تھا اوربھولے سے کھڑے ہوگیا اور چار پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو مغرب کی تین رکعتیں ادا ہوگئیں اور ایک رکعت لغو چلی گئی،اور اگر تیسری پر قعدہ نہیں کیا تھا اور چار پڑھا دیں اور سجدہ سہو بھی کیا تو مغرب کے فرض توادا نہ ہوئے البتہ یہ چار رکعت نفل ہوگئے،مغرب کی نماز اسے دوبارہ ادا کرنی ہوگی۔بہار شریعت میں ہے:” مغرب میں تیسری پر نہ بیٹھا اور چوتھی کا سجدہ کرلیا، تو ان سب صورتوں میں فرض باطل ہوگئے۔ مغرب کے سوا اور نمازوں میں ایک رکعت اور ملا لے۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ516)

اپنا تبصرہ بھیجیں