امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت پر بخاری یا مسلم سے کوئی روایت بیان کردیں؟
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ صحابی رسول ہیں اور آپ رضی اللہ عنہ کے فضائل پر کئی روایات موجود ہیں۔بخاری شریف کی روایت ہے،نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا:”اول جیش من امتی یغزون البحر قد اوجبوا“یعنی:سمندر میں جہاد کرنے والامیری امت کا پہلا لشکر جنتی ہے۔
(بخاری،حدیث4292)
علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”اراد بہ جیش معاویۃ“یعنی:نبی پاک ﷺ کی اس سے مراد امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا لشکر ہے۔
(عمدۃ القاری،جلد14،صفحہ198)