احادیث میں جو سرکہ کا ذکر ہے جو حضورﷺ نے استعمال فرمایاکیا وہ انگوری سرکہ ہے؟
محدثین نے اس کی وضاحت میں فرمایا ہے کہ عرب میں عموما کھجور کا سرکہ ہوتا ہے پاک و ہند میں انگور کا سرکہ ہوتا ہے۔مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہین:” عرب میں عمومًا کھجور کا سرکہ ہوتا ہے،ہمارے ملک میں رس انگور کا سرکہ ہوتا ہے گنے کے رس کا سرکہ بہت مروج ہے۔“
(مرآۃ المناجیح،جلد6،حدیث4183)