ابو عبد اللہ اور ابو عبد الرحمن کنیت رکھنا کیسا؟

ابو عبد اللہ اور ابو عبد الرحمن کنیت رکھنا کیسا؟

ابو عبد اللہ اور ابو عبد الرحمن کنیت رکھنا بالکل جائز ہے بلکہ اچھی نیت ہو تو ثواب بھی حاصل ہوگا۔اولا تو شرعا اس کی کوئی ممانعت نہیں اوردوسرا یہ کہ صحابہ،تابعین اور کئی اولیاء کرام کی یہ کنیت تھی۔چنانچہ حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی اور حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبد الرحمن تھی۔اسد الغابہ میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے تعارف میں ہے:”ابو عبد اللہ ریحانۃ النبیﷺ۔“

(اسد الغابہ،صفحہ278)

عمدۃ القاری میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے تعارف میں ہے:”ھو الامام ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل۔“

(عمدۃ القاری،جلد1،صفحہ3)

اپنا تبصرہ بھیجیں