آج کل شراب کی بوتلوں میں شہد بیچا جاتا ہے کیا وہ شہد کھا سکتے ہیں؟

آج کل شراب کی بوتلوں میں شہد بیچا جاتا ہے کیا وہ شہد کھا سکتے ہیں؟

شراب کی بوتلیں اگر خالی ہوں اور اگران کو پاک کرلیا گیا اس طرح کہ اس کو پانی یا ایسی پتلی بہنے والی چیز جس سے نجاست دور ہوجائے دھو لیا اور ان بوتلوں میں سے شراب کا اثر مثلا بو وغیرہ ختم ہوجائے تو بوتلیں پاک ہوگئیں اب اس میں شہد ڈالنا اور اس کو استعمال کرنا جائز ہے۔لیکن بوتلیں پاک کرنے میں یہ احتیاط کرنی ہوگی کہ شراب کے چھینٹے بدن یا لباس پر نہ اڑیں،اگر ان بوتلوں کو پاک کرنے میں لباس یا بدن ناپاک ہوتا ہو تو پھر اجازت نہیں ہوگی کہ یہ بلا وجہ پاک چیز کو ناپاک کرنا ہے۔مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:” جو چیزیں بذاتہٖ نجس نہیں بلکہ کسی نَجاست کے لگنے سے ناپاک ہوئیں، ان کے پاک کرنے کے مختلف طریقے ہیں پانی اور ہر رقیق بہنے والی چیز سے (جس سے نَجاست دور ہو جائے) دھو کر نجس چیز کو پاک کر سکتے ہیں، مثلاً سرکہ اور گلاب کہ ان سے نَجاست کو دور کر سکتے ہیں تو بدن یا کپڑا ان سے دھو کر پاک کر سکتے ہیں۔۔۔ اگر نَجاست دور ہو گئی مگر اس کا کچھ اثر رنگ یا بُو باقی ہے تو اسے بھی زائل کرنا لازم ہے۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ397)

اپنا تبصرہ بھیجیں