ہمبستری کے بعد شرمگاہ کو کپڑے سے بالکل صاف کرلیا گیا بعد میں وہاں پسینہ آیااور کپڑوں کو لگ گیا تو کیا کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟

ہمبستری کے بعد شرمگاہ کو کپڑے سے بالکل صاف کرلیا گیا بعد میں وہاں پسینہ آیااور کپڑوں کو لگ گیا تو کیا کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟

شرمگاہ کو اگر اس طرح صاف کرلیا گیا کہ اس پر نجاست کا اثر نہیں تھا اور پھر وہاں پسینہ آیا اور کپڑوں کو لگ گیا تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔بہار شریعت میں ہے:” بعد پاخانہ پیشاب کے ڈھیلوں سے استنجا کر لیا، پھر اس جگہ سے پسینہ نکل کر کپڑے یا بدن میں لگا تو بدن اور کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ395)

اپنا تبصرہ بھیجیں