ہمارے گاؤں میں مسجد ہے جس میں جمعہ کے دن 6 7 نمازی ہوتے ہیں کیا وہاں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے؟

ہمارے گاؤں میں مسجد ہے جس میں جمعہ کے دن 6 7 نمازی ہوتے ہیں کیا وہاں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے؟

گاؤں کی ایسی مسجد جس میں 6 ،7 نمازی جمعہ کے دن ہوں وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی جائز نہیں،وہاں کے لوگوں پر ظہر کی نماز کی ادائیگی لازم و ضروری ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:”گاؤں میں جمعہ و عیدین نہ صحیح نہ جائز بلکہ گناہ ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد8،صفحہ349)

شامی میں ہے:” لو صلوا فی القری لزمھم أداء الظھر“ترجمہ: اگر لوگ (ایسے)گاؤں میں جمعہ ادا کریں (جہاں جمعہ جائزنہیں) تو ان پر ظہر کی نماز ادا کرنا ہی ضروری ہے ۔

(شامی،جلد3،صفحہ8،دار المعرفہ)

نوٹ:گاؤں میں نماز جمعہ کی ادائیگی درست ہونے کی چند شرائط ہیں۔اپنے گاؤں کے متعلق جاننے کے لئے قریبی دار الافتاء تشریف لے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں