گندم کی کٹائی کے وقت اگر غبار روزے کی حالت میں حلق میں چلا گیا تو روزے کا کیا حکم ہے؟
اگر غبار خود بخود اندر چلا جاتا ہو اگرچہ کٹائی کی وجہ سے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔بہار شریعت میں ہے:”غبار حلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔خواہ وہ غبار آٹے کا ہو کہ چلی پیسنے یا چھاننے میں اڑتا ہے یا غلہ کا غبار ہو۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ982)