کیا یہ حدیث ہے کہ رمضان میں فرض کا ثواب ستر گناہ ملتا ہے اور نفل کا ثواب فرض کے برابر؟
ایک طویل حدیث پاک میں یہ الفاظ موجود ہیں کہ رمضان میں نیکی کے کام کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر(70) گنا ملتا ہے۔چنانچہ صحیح ابن خزیمہ میں ہے:”من تقرب فیہ بخصلۃ من الخیر کان کمن ادی فریضۃ فیما سواہ و من ادی فیہ فریضۃ کان کمن ادی سبعین فریضۃ فیما سواہ“ترجمہ:جس نے رمضان میں نیکی کا کام کیا تو گویا اور مہینوں میں فرض ادا کیا اور جس نے رمضان میں فرض ادا کیا تو ایسا ہے جیسے اور مہینوں میں 70 فرض ادا کیے۔ (صحیح ابن خزیمہ،جلد3،حدیث1887،المکتب الاسلامی)