کیا شیخ فانی اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے جبکہ روزہ رکھنے کی قدرت اس میں نہ ہو؟

کیا شیخ فانی اعتکاف میں بیٹھ سکتا ہے جبکہ روزہ رکھنے کی قدرت اس میں نہ ہو؟

رمضان کے آخری عشرے کے اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے،لہذا جو روزہ رکھنے کی قدرت نہیں رکھتا وہ سنت اعتکاف نہیں کر سکتا البتہ اگر اسے ایسی کوئی بیماری وغیرہ نہ ہو جو مسجد میں داخلے سے مانع ہو تو ایسا شخص نفلی اعتکاف کر سکتا ہے۔بہار شریعت میں ہے:” اعتکاف مستحب کے لیے نہ روزہ شرط ہے، نہ اس کے لیے کوئی خاص وقت مقرر، بلکہ جب مسجد میں اعتکاف کی نیت کی، جب تک مسجد میں ہے معتکف ہے، چلا آیا اعتکاف ختم ہوگیا۔۔۔۔ اعتکاف سنت یعنی رمضان شریف کی پچھلی دس تاریخوں میں جوکیا جاتا ہے، اس میں روزہ شرط ہے، لہٰذا اگر کسی مریض یا مسافر نے اعتکاف تو کیا مگر روزہ نہ رکھا تو سنت ادا نہ ہوئی بلکہ نفل ہوا۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1021،1022)

اپنا تبصرہ بھیجیں