کیا بے وضو سجدہ جائز ہے؟کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہیں تو کیا ان کا باوضو ہونا ضروری ہے؟

کیا بے وضو سجدہ جائز ہے؟کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہیں تو کیا ان کا باوضو ہونا ضروری ہے؟

سجدہ شکر کے لئے وضو ضروری ہے البتہ جو عادت کے طور پرسجدہ شکر کے علاوہ سجدہ کیا جاتا ہےاس کے لئے وضو ضروری نہیں،کھلاڑی اگر شکر کی نیت سے سجدہ کرے گا تو وضو ضروری ہے۔مراقی الفلاح میں ہے:”وشروط لصحتھا ان تکون شرائط الصلاۃ موجودۃ فی الساجد وھی الطہارۃمن الحدث و الخبث۔۔والنیۃ الا التحریمۃ“یعنی:سجدہ شکر کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ہے کہ سجدہ کرنے والے میں نماز کی شرائط پائی جائیں اور وہ طہارت کا ہونا ہے اور نیت ہونا مگر تکبیر تحریمہ اس میں شامل نہیں ہے۔

(مراقی الفلاح،صفحہ190)

امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں:”سجدہ شکر میں وضو لازم ہےاور بغیر سجدہ شکر کے عادتا جو سجدہ کیا جاتا ہےاس کے لئے وضو ضروری نہیں کیونکہ یہ شرعی سجدہ نہیں محض ایک مباح عمل ہے نہ ثواب نہ گناہ۔“

(فیضان نماز،صفحہ256)

اپنا تبصرہ بھیجیں