کیا بگلا حلال ہے؟

کیا بگلا حلال ہے؟

بگلا حلال پرندہ ہےاس لئے کہ پرندوں کے حلال ہونے کے بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ جن پرندوں کے پنجے نہیں یا پنجے ہیں مگر وہ ان سے شکار نہیں کرتے وہ حلال ہیں۔اسی طرح ایک قاعدہ یہ بھی ہے کہ جن پرندوں کی چونچ سیدھی ہو کوے کے علاوہ سب حلال ہیں۔بگلے کی چونچ بھی سیدھی ہے اور وہ پنجے سے شکار کر کے نہیں کھاتا۔مفتی اعظم ہند رحمۃ اللہ علیہ سے بگلے اور چندپرندوں کے بارے میں سوال ہوا تو فرمایا:”سب حلال ہیں۔“

(فتاوی مفتی اعظم ہند،جلد5،صفحہ109)

اپنا تبصرہ بھیجیں