کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ معراج کی شب حضورﷺ کو دو پیالے پیش کئے گئے؟اگر یہ روایت ہے تو وہ پیالے کون سے تھے؟

کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ معراج کی شب حضورﷺ کو دو پیالے پیش کئے گئے؟اگر یہ روایت ہے تو وہ پیالے کون سے تھے؟

احادیث کی کتابوں میں یہ روایت موجود ہے کہ معراج کی شب حضورﷺ کی بارگاہ میں دو پیالے پیش کئے گئے،ایک شراب کا دوسرا دووھ کا تو حضورﷺ نے دودھ کا پیالا اختیار کیا۔بخاری ومسلم میں ہے:”اتی رسول اللہﷺ لیلۃ اسری بہ بایلیاء بقدحین من خمر ولبن فنظر الیھما فاخذ اللبن قال جبریل الحمد للہ الذی ھداک للفطرۃ لو اخذت الخمر غوت امتک“ترجمہ:معراج کی شب حضورﷺ کی بارگاہ میں دوپیالے پیش کئے گئے ایک شراب کا دوسرا دودھ کا تو آپﷺ نےان دونوں کی طرف دیکھا اور دودھ کا پیالا لے لیاتو جبرائیل نے کہا: سب تعریفیں اس ذات کے لئے جس نےفطرت کی طرف آپ کی رہنمائی فرمائی اگر آپ شراب کا پیالہ لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہوجاتی۔

(بخاری،حدیث4709)

اپنا تبصرہ بھیجیں