کیا اس طرح کی کوئی روایت ہے کہ کان میں جب انگلی ڈالی جاتی ہے تو آنے والی آواز آب کوثر کی ہوتی ہے؟

کیا اس طرح کی کوئی روایت ہے کہ کان میں جب انگلی ڈالی جاتی ہے تو آنے والی آواز آب کوثر کی ہوتی ہے؟

اس طرح کی روایت موجود ہے۔چنانچہ فیض القدیر میں ہے:”اذا جعلت اصبعیک فی اذنیک سمعت خریر الکوثر“ترجمہ:اے عائشہ! جب تم اپنی انگلیوں کے پورے اپنے کانوں میں ڈالو گی تو تمہیں نہرکوثر کے بہنے کی آواز آئے گی۔

علامہ عبد الرؤوف مناوی رحمۃ اللہ علیہ اس کی شرح میں لکھتے ہیں:”یہاں بی بی عائشہ رضی اللہ عنھا سے خطاب ہے اور انگلیاں داخل کرنے سے مراد انگلیوں کے پورے ہیں۔اور جو شخص آب کوثر کے بہنے کی آواز سننا چاہتا ہے تو وہ کانوں میں انگلیاں ڈالے تو بعینہ نہیں بلکہ اس کی طرح کی آواز اس کے کانوں میں آئے گی۔اور کوثر یہ نہر ہے جو حضورﷺ کے ساتھ خاص ہے اور اس سے جنت کی تمام نہریں پھلتی ہیں۔“

(فیض القدیر،جلد1،صفحہ327)

اپنا تبصرہ بھیجیں