کن اوقات میں سجدہ شکر منع ہے؟
مکروہ اوقات میں سجدہ شکر کرنا جائز نہیں اسی طرح فجر و عصر کے فرض پڑھنے کے بعد بھی سجدہ شکر کرنا ناجائز ہے۔مکروہ اوقات سے مراد سورج طلوع ہونےسے 20 منٹ تک،غروب آفتاب سے پہلے کے 20 منٹ اور ضحوی کبری سے زوال تک۔شامی میں ہے:”یکرہ ان یسجد شکرا بعد الصلاۃفی الوقت الذی یکرہ فیہ النفل ولا یکرہ فی غیرہ“ترجمہ:سجدہ شکر کرنا مکروہ ہےنماز کے بعد اس وقت میں جس میں نفل مکروہ ہے،اس کے علاوہ میں مکروہ نہیں۔
(شامی،جلد2،صفحہ38،دار المعرفہ)
فتاوی رضویہ میں ہے:”سجدہ شکر تو بعد نماز فجر و عصر مطلقا مکروہ۔“
(فتاوی رضویہ،جلد5،صفحہ330)