کان سے اگر مسلسل پیپ آرہا ہواور روئی رکھ لیں تو کیا وضو ہوجائے گا؟

کان سے اگر مسلسل پیپ آرہا ہواور روئی رکھ لیں تو کیا وضو ہوجائے گا؟

کان سے اگر پیپ بہا اور کان کے اس حصے میں آگیا جس کا وضو یا غسل میں دھونا فرض ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا لیکن اگر کان میں روئی ڈال دی اور باہر والاحصہ خشک ہے تو وضو نہیں ٹوٹے گا البتہ روئی باہر نکالی اور وہ تر تھی تو روئی نکالتے ہی وضو توٹ جائے گا۔ بہار شریعت میں ہے:”مرد نے سوراخ ذکر میں روئی رکھی اور وہ اوپر سے خشک ہے مگر جب نکالی ،تو تر نکلی تو نکالتے ہی وُضو ٹوٹ گیا۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ304)

اپنا تبصرہ بھیجیں