پہلی اور تیسری رکعت کےدوسرے سجدے کےبعد تھوڑی دیر بیٹھ کر پھر اٹھناچاہیے یا سجدہ کر کے فورا کھڑا ہونا چاہیے؟
پہلی یا تیسری رکعت کے دوسرےسجدے کے بعد بیٹھنا سنت نہیں بلکہ فورا قیام کی طرف جانا سنت ہے،البتہ بعض روایات میں جو مذکور ہے وہ حالتِ مرض پر محمول ہیں۔نبی پاک ﷺ کی کئی احادیث ہیں جس میں حضورﷺ نے نماز کا طریقہ ارشاد فرمایا، اس میں جلسہ استراحت کا تذکرہ نہیں۔سنن کبری للنسائی کی حدیث پاک میں ہے:”پھر تکبیر کہو اور اطمینان کے ساتھ رکوع کرو،پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہواور اطمینان سے سیدھے کھڑے ہوجاؤ،پھر تکبیر کہو اور اطمینان سے سجدہ کرو،پھر تکبیر کہو اور اطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر تکبیر کہو اور دوبارہ اطمینان سے سجدہ کرو۔اگر اس طرح تم نے نماز نہ پڑھی تو تمہاری نماز پوری نہیں۔ (سنن کبری للنسائی،جلد2،صفحہ225)
مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے:”حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ پہلی رکعت کے بعد جب دوسری کے لئے کھڑا ہونا ہوتا تھا تو بیٹھ کر کھڑے نہیں ہوتے تھے(بلکہ سیدھے کھڑے ہوجاتے تھے)۔
(مصنف ابن ابی شیبہ،جلد1،صفحہ346)