میں نے سنا ہے کہ شب براءت میں روحیں گھر آتی ہیں کیا یہ درست ہے؟
سال میں چند راتیں ایسی ہیں جن میں روحیں اپنے گھروں پر آکر ایصال ثواب کا مطالبہ کرتی ہیں۔اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے فتاوی رضویہ کی جلد 9 میں اس موضوع پرپورا رسالہ تحریر فرمایا ہے جس کا نام ہے”اتیان الارواح لدیارھم بعد الرواح“۔آپ رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” مومنین کی روحیں ہر شب جمعہ(یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)،روز عید،روز عاشوراء اور شب براءت کو اپنے گھر آکر باہر کھڑی رہتی ہیں اور ہر روح غمناک بلند آواز سے ندا کرتی(یعنی پکارکر کہتی)ہے کہ اے میرے گھروالو! اے میری اولاد! اے میرے قرابت دارو! (ہمارے ایصال ثواب کی نیت سے)صدقہ (خیرات)کر کے ہم پر مہربانی کرو۔“
(فتاوی رضویہ،جلد9،صفحہ650)