میں روزانہ100کلومیٹر دور جاب پر جاتا ہوں میرے لئے روزے کا کیا حکم ہے؟

میں روزانہ100کلومیٹر دور جاب پر جاتا ہوں میرے لئے روزے کا کیا حکم ہے؟

پہلی بات یہ یاد رکھیں کہ اگر آپ کی جاب کا مقام شہر کی آبادی سے باہر ہونے کے بعد 100کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تو آپ پر شرعی مسافر کے احکام جاری ہوں گے۔دوسری بات یہ کہ اگر آپ شرعی مسافر بنتے بھی ہیں تو اگر صبح صادق سے پہلے شہر کی آبادی سےباہر ہوجاتے ہیں تو اس دن کا روزہ قضا کرنے کی رخصت ہے یعنی اس وقت نہ رکھیں بعد میں رکھنا فرض ہے،اور اگر صبح صادق کے وقت شہر ہی میں ہیں تو اس دن کا روزہ قضا نہیں کر سکتے۔درمختار میں ہے:”لمسافر سفرا شرعیا“ترجمہ:(روزہ چھوڑنےکی رخصت) شرعی سفر کرنے والے کے لئے ہے۔ (درمختارمع شامی،جلد3،صفحہ463)

شامی میں ہے:”فلو سافر بعد الفجر لايحل الفطر“ ترجمہ: اگر صبح صادق کے بعد سفر کیا تو روزہ چھوڑنا حلال نہیں۔

(شامی،جلد3،صفحہ479،دار المعرفہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں