میری زوجہ کو آٹھ ماہ کا حمل ہے اور اس سے پہلے بھی چھوٹا بچہ ہے ڈاکٹر نے اگلی بار کے لئے خطرے کا اظہار کیا ہے اس لئے نسبندی کا کہا ہے تو شرعا کیا حکم ہے؟

میری زوجہ کو آٹھ ماہ کا حمل ہے اور اس سے پہلے بھی چھوٹا بچہ ہے ڈاکٹر نے اگلی بار کے لئے خطرے کا اظہار کیا ہے اس لئے نسبندی کا کہا ہے تو شرعا کیا حکم ہے؟

نسبندی کروانا حرام ہے کیونکہ اس میں اللہ پاک کی بنائی ہوئی چیز میں تبدیلی کرنا پایا جاتا ہے،اگر عورت کو آئندہ حمل سے جانی خطرہ ہوتو اس کے عارضی طریقے اختیار کرنا جائز ہےمثلا مرد کنڈم کا استعمال کرے یا باہر فراغت حاصل کرے۔فتاوی تاج الشریعہ میں ہے:”نس بندی حرام ہے،جو اس کے مرتکب ہوئے توبہ کریں۔“(فتاوی تاج الشریعہ،جلد1،صفحہ393)

اپنا تبصرہ بھیجیں