مسجد میں خوشبو کرنے کے لئےمسجد کے غلے سے پیسے لے سکتے ہیں؟
مسجد کا چندہ مسجد کی ان ضروریات میں خرچ کرنا جائز ہوتا ہے جس کا عرف ہو اور مسجد کو خوشبودار رکھنا یہ ایک اہم ضرورت ہے لہذا جہاں مسجد کے چندے سے مسجد کے لئے خوشبو لینے کا عرف ہو وہاں جائز ہوگا البتہ کہیں عرف نہ ہوتو وہاں خوشبو کی صراحت کر کے الگ سے چندہ کرلیا جائے۔امیر اہلسنت علامہ الیاس قادری صاحب لکھتے ہیں:” جہاں عرف ہو وہاں مسجد کے چند ے سے خوشبو سلگانے کی اجا زت ہے اور جہاں عُرف نہ ہو وہاں خوشبو کی صراحت کرکے الگ سے چندہ حاصل کیجئے۔“
(فیضان رمضان مرمم،صفحہ249)