ماں اپنے بچوں کو کتنی عمر تک نہلا سکتی ہے؟
چارسال یا اس سے چھوٹے بچے کو ماں بلا کراہت نہلا سکتی ہےکیونکہ ایسے بچے کے آگے اور پیچھے کے مقام کو چھپانا فرض نہیں،چار سال سے بڑے بچے کو ماں نہلانے سے اجتناب کرے کیونکہ ایسے بچے کے آگے اور پیچھے کے مقام کو چھپانے کا حکم ہے،اورجب بچہ دس سال کا ہوجائے تو اب ماں کا اسے نہلانا ناجائز ہے کہ اس کا حکم بالغ جیسا ہے۔شامی میں ہے:”لا عورۃ للصغیر جدا ثم ما دام لم یشتہ فقبل ودبر تتغلظ الی عشر سنین ثم کالبالغ“یعنی:بہت چھوٹے بچے کے لئے عورت نہیں پھر جب تک حد شہوت کو نہ پہنچ جائے اس کے آگے اور پیچھے کے مقام کو چھپانا ہوگا دس سال کی عمر تک اس کے بعد وہ بالغ کی طرح ہے۔
امام رافعی رحمۃ اللہ علیہ ”لا عورۃ للصغیر جدا “کے تحت لکھتے ہیں:”بان کان ابن اربع سنین فما دونھا“یعنی:اس سے مراد چار سال اور اس سے چھوٹا بچہ ہے۔
(رد المحتار،جلد9،صفحہ602)