لینٹرن فیسٹیول میں ہوا میں لینٹرنز چھوڑے جاتے ہیں ایسا کرنا کیسا؟لینٹر مختلف قسم کے ہوتے ہیں جس میں سے بعض بڑےغبارے کی طرح ہوتے ہیں اور اس میں مومبتی وغیرہ کے ذریعے سے روشنی پیدا کی جاتی ہے۔
لینٹرن فیسٹیول یا کسی اور موقع پر لینٹرنز ہوا میں چھوڑنا اسراف ہے جو کہ ناجائز و گناہ ہے کیونکہ اس میں مال کا ضائع کرنا پایا جاتا ہے۔اللہ پاک فرماتا ہے:” وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ“ترجمہ:اور بے جا نہ خرچو بیشک بے جا خرچنے والے اسے پسند نہیں۔
(الانعام:141)